قومی بیٹر فخر زمان نے فٹنس پر تنقید کا جواب دیدیا

قومی بیٹر فخر زمان نے فٹنس پر تنقید کا جواب دیدیا
کیپشن: قومی بیٹر فخر زمان نے فٹنس پر تنقید کا جواب دیدیا

ویب ڈیسک: قومی کرکٹر فخر زمان نے اپنی فٹنس پر ہونے والے تبصروں پر خاموشی توڑ دی ہے۔

 انہوں نے سوشل میڈیا پر سابق کرکٹر عبدالرؤف کے تبصرے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ 50 اوور کی کرکٹ کے لیے 100 فیصد فٹ نہیں تھے۔

فخر زمان نے کہا کہ عاقب جاوید کی بات بالکل درست تھی اور انہوں نے 15 مارچ کو فٹنس ٹیسٹ کلیئر کرنے کے بعد نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں حصہ لیا۔

واضح رہے کہ سابق کرکٹر عبدالرؤف نے فخر زمان کی فیلڈنگ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے سلیکشن کمیٹی کے بیان پر سوال اٹھایا تھا۔

Watch Live Public News