(ویب ڈیسک) ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے علی لاریجانی سمیت دیگر شہدا کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان کر دیا گیا ۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ علی لاریجانی کا خون دیگر شہدا کی طرح ایرانی عزت، قومی بیداری کا سبب ہے۔ ان کا خون صہیونیوں کے مقابلے میں حوصلہ افزا ہے۔
آئی آر جی سی نے کہا کہ شہید علی لاریجانی اور دیگر شہدا کا بدلہ لینا کبھی نہیں بھولیں گے۔
ایرانی آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے بھی شہدا کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ علی لاریجانی کی شہادت پر ہمارا ردعمل فیصلہ کن ہوگا اور ہمارا جواب دشمن کے لیے شدید پشیمانی کا سبب بنے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ علی لاریجانی کی انقلابی قیادت نے قوم کے لیے لازوال میراث چھوڑی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی و اسرائیلی حملے میں علی لاریجانی اپنے بیٹے سمیت شہید ہوگئے تھے۔