بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع ، نوٹم جاری

بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع ، نوٹم جاری

(ویب ڈیسک ) پاکستان کی فضائی حدود کے حوالے سے بھارتی طیاروں پر پابندی میں توسیع کردی گئی۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ( پی اے اے ) نے نوٹم جاری کردیا۔ نوٹم کے مطابق  فضائی پابندی 24 اپریل 2026 تک برقرار رہے گی، پاکستان کی فضائی حدود بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے بند رہے گی۔

نوٹم کے مطابق بھارتی ایئرلائنز یا آپریٹرز کے زیرِ استعمال تمام طیاروں پر پابندی بدستور برقرار رہے گی، پاکستان کی جانب سے عائد فضائی حدود پابندی میں بھارتی فوجی پروازیں بھی شامل ہیں۔

Watch Live Public News