ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کے اختتام کے بعد سرکاری دفاتر کے لیے نئے اوقاتِ کار متعارف کرائے ہیں، جو عید کی تعطیلات کے فوراً بعد نافذ ہوں گے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پانچ دن کام کرنے والے دفاتر کے اوقات کار صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک ہوں گے۔ دوپہر 1 بجے سے 1:30 بجے تک لنچ اور نماز کا وقفہ ہوگا۔
چھ دن کام کرنے والے دفاتر کے اوقات کار صبح 8 بجے سے دوپہر 3 بجے تک ہوں گے۔ نماز اور لنچ کے لیے ایک سے ڈیڑھ بجے تک وقفہ دیا جائے گا۔
تمام وفاقی وزارتوں اور ذیلی اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ عید کی چھٹیوں کے بعد نئے اوقاتِ کار کی پابندی یقینی بنائیں۔