بانی پی ٹی آئی کے بچے نائیکوپ پر پاکستان آ سکتے ہیں،انہیں ویزے کی ضرورت نہیں، وزیر اطلاعات

بانی پی ٹی آئی کے بچے نائیکوپ پر پاکستان آ سکتے ہیں،انہیں ویزے کی ضرورت نہیں، وزیر اطلاعات

(ویب ڈیسک)  وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بچے نائیکوپ پر پاکستان آ سکتے ہیں،انہیں پاکستانی ویزے کی ضرورت نہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جمائمہ گولڈ اسمتھ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ماضی کی طرح اس بار بھی بانی پی ٹی آئی کی عید کے دن بچوں سے فون پر بات کروائی جائے گی، بانی پی ٹی آئی کے بچے نائیکوپ پر پاکستان آ سکتے ہیں،انہیں پاکستانی ویزے کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ  بانی پی ٹی آئی کے بچے پاکستان میں قیام کے دوران پاکستانی قوانین کی مکمل پاسداری کے پابند ہوں گے۔

خیال رہے کہ جمائما گولڈ اسمتھ نے  بیٹوں کے پاکستان آنے کے لیے ویزا درخواست کے بارے میں تاخیر پر ایکس پر بیان دیا تھا۔

Watch Live Public News