وفاقی بجٹ 2025-26 کا حجم 18 ہزار ارب تک رہنے کی توقع

وفاقی بجٹ 2025-26 کا حجم 18 ہزار ارب تک رہنے کی توقع
کیپشن: وفاقی بجٹ 2025-26 کا حجم 18 ہزار ارب تک رہنے کی توقع

ویب ڈیسک:  آئندہ مالی سال کے لیے وفاقی بجٹ کا حجم تقریباً 17 ہزار 500 ارب سے 18 ہزار ارب روپے تک متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو 14 ہزار 307 ارب روپے کے محصولات جمع کرنے کا ہدف دیا گیا ہے، جن میں سے 6 ہزار 470 ارب روپے براہِ راست ٹیکسوں کی صورت میں حاصل کیے جائیں گے۔

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سے 1 ہزار 153 ارب، سیلز ٹیکس سے 4 ہزار 943 ارب اور کسٹمز ڈیوٹی سے 1 ہزار 741 ارب روپے اکٹھے کیے جانے کی توقع ہے۔ پٹرولیم مصنوعات پر لیوی کے ذریعے 1 ہزار 311 ارب روپے حاصل کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

حکومتی دستاویزات کے مطابق نان ٹیکس آمدنی 2 ہزار 584 ارب روپے رہے گی، جبکہ صوبے 1 ہزار 220 ارب روپے کا سرپلس فراہم کریں گے۔
قرضوں پر سود کی ادائیگیوں کے لیے 8 ہزار 685 ارب روپے مختص کیے جائیں گے، جب کہ دفاعی اخراجات کے لیے 2 ہزار 414 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

وفاقی ترقیاتی منصوبوں پر آئندہ مالی سال میں 1 ہزار 65 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے، جبکہ حکومت کو 6 ہزار 588 ارب روپے قرض لینے کی بھی ضرورت پیش آئے گی۔

Watch Live Public News