ویب ڈیسک: اسلامیہ کالج پشاور نے ہراسگی کیس میں پروفیسر کی برطرفی کے بعد دیگر اساتذہ کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔
اسلامیہ کالج پشاور میں ہراسگی کیس میں اسسٹنٹ پروفیسر کی برطرفی کے بعد کالج انتظامیہ نے دیگر فیکلٹی ممبران کے لیے نیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے۔
مراسلے میں اساتذہ کو ہدایت دی گئی ہےکہ وہ طلبا و طالبات کے ساتھ رومانی یا غیر مناسب تعلقات سے باز رہیں اور تدریسی و پیشہ ورانہ حدود میں رہیں۔
انتظامیہ کے مطابق ایسے واقعات ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچاتے ہیں اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائےگی۔
گزشتہ روز اسلامیہ کالج پشاور کے ایک اسسٹنٹ پروفیسر کو ہراسگی کے الزامات پر برطرف کر دیا گیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ضیاء الحق نے ہراسمنٹ کے سنگین الزام پر فوری ایکشن لیتے ہوئے 15 منٹ کے اندر اندر اسسٹنٹ پروفیسر کو ملازمت سے برطرف کر دیا تھا۔
ایک طالبہ کی جانب سے شکایت موصول ہونے پر یونیورسٹی انکوائری کمیٹی نے فوری تحقیقات مکمل کیں، جس کے بعد سنڈیکیٹ نے برطرفی کی سفارش کی۔