چین کے تعاون سے منی ٹرک کی اسمبلنگ لائن کراچی میں قائم کرنے کا اعلان

 چین کے تعاون سے منی ٹرک کی اسمبلنگ لائن کراچی میں قائم کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک: حکومت سندھ اور چین کے تعاون سے منی ٹرک کی اسمبلنگ لائن جلد کراچی میں قائم کرنے کا اعلان ، سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ چینی سرمایہ کار کراچی میں پلانٹ لگانے پر رضامند، مختلف کاروباری گروپس و افراد کو فائدہ ہوگا، سندھ بھر میں الیکٹرک گاڑیوں کے لئے جلد چارجنگ اسٹیشنز قائم کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔

چین میں سپر منی ٹرک کی رونمائی تقریب، سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن،صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ آور دیگر شریک ہوئے، شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ سپر منی ٹرک منصوبہ پاک چین صنعتی اشتراک اور تکنیکی تعاون کی شاندار مثال ہے، جو دونوں ممالک کے لیے ترقی اور خوشحالی کے نئے دروازے کھولے گا، چینی کمپنی چیری ہولڈنگ اور پیڈی ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ کے اشتراک سے تیار کردہ سپر منی ٹرک  ایک انقلابی ایجاد ہے۔ 

سپر منی ٹرک گاڑی شہری و دیہی علاقوں میں لاجسٹکس کے مسائل کا حل ہے، یہ پائیدار، سستی اور قابلِ رسائی ٹرانسپورٹ کا نمونہ بھی پیش کرتی ہے، سپر منی ٹرک جدید انجینئرنگ، ذہین ڈیزائن، اور ماحولیاتی موافقت کا حسین امتزاج ہے، جو پاکستان  میں ہلکی کمرشل گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے،سپر منی ٹرک کی اسمبلنگ لائن جلد ہی کراچی میں قائم کی جائے گی، جو پاکستان میں صنعتی ترقی، مقامی پرزہ سازی، روزگار کے مواقع اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے عمل کو تیز کرے گی۔ 

  شرجیل انعام میمن نے کہا کہ یہ منصوبہ کراچی کو گاڑی سازی کے میدان میں ایک علاقائی مرکز میں تبدیل کرنے کی جانب پہلا عملی قدم ہے، ہم سندھ حکومت کی جانب سے ضوابطی معاونت، بنیادی ڈھانچے کی تیاری،  مقامی افرادی قوت کی تربیت سمیت ہر ممکن تعاون فراہم کی جائے گی۔ 

سپر منی ٹرک کی بنیادی خصوصیت اس کی وہ استعداد ہے جس کے تحت اسے آسانی سے ایک سپر منی کار میں تبدیل کیا جا سکتا ہے، 

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے چیری ہولڈنگ کے چیئرمین ین تونگیو کی وژنری قیادت کی تعریف کی، تقریب میں وزیرِ توانائی سندھ، سید ناصر حسین شاہ اور بجٹ پیٹرولیم انویسٹمنٹ ہولڈنگز کمپنی، ہانگ کانگ کے گروپ سی ای او زاہد بشیر بھی شریک ہوئے۔ 

Watch Live Public News