چین سے پاکستان کو J-35A فائٹرز طیارے کب ملیں گے؟بڑی خبر آگئی

چین سے پاکستان کو J-35A فائٹرز طیارے کب ملیں گے؟بڑی خبر آگئی

ویب ڈیسک:پاک چین دوستی زندہ باد! پاکستان کے نشیب و فراز حالات میں ساتھ کھڑے رہنے والے چین نے ہرممکن مدد کرکے اپنی دوستی کا حق ادا کیا جبکہ پاکستان بھی کبھی پیچھے نہیں ہٹا، اہم خبریہ گردش کررہی ہے کہ چین ، پاکستان کو اپنے جدید اسٹیلتھ لڑاکا طیارے J-35A کی فراہمی میں تیزی لا رہا ہے، توقع کی جارہی ہے کہ پاکستان کو  2026 کی پہلی سہ ماہی کے ساتھ ہی اس کی ابتدائی کھیپ موصول ہوگی۔

پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کے سینئر حکام نے اشارہ دیا ہے کہ چین ، شینیانگ ایئر کرافٹ کارپوریشن کے ففتھ جنریشن فائٹر کی منتقلی میں چھ ماہ کے لیے تیزی لایا ہے۔ ٹائم لائن میں اس ایڈجسٹمنٹ کو بڑی حد تک بڑھتی ہوئے علاقائی کشیدگی اور پاکستان کی فضائی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے ایک اسٹریٹجک اقدام کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق نظرثانی شدہ شیڈول کے ساتھ، پاکستان کو ان جدید اسٹیلتھ فائٹرز کی پہلی کھیپ 2026 کے اوائل میں موصول ہو گی، نہ کہ 2026 کے اواخر میں۔

 یہ تبدیلی دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کی فوری ضرورت کو اجاگر کرتی ہے، پی اے ایف، یا ایس اے سی کی جانب سے ابھی تک اس پیش رفت کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی ہے،

رپورٹس بتاتی ہیں کہ پاکستان اپنی فضائی جنگی صلاحیتوں میں نمایاں اپ گریڈیشن کے راستے پر ہے۔

 حالیہ رپورٹس میں بتایا گیا کہ پاکستان ایئر فورس کے پائلٹوں کے ایک گروپ کو J-35A پلیٹ فارم پر آپریشنل کنورژن ٹریننگ کے لیے چین بھیجا جا چکا ہے، جو پاکستان کی ففتھ جنریشن فضائی طاقت صلاحیتوں کی طرف پیش رفت کا ٹھوس ثبوت ہے۔

Watch Live Public News