سعودی عرب میں عید الاضحیٰ کی چار روزہ تعطیلات کا اعلان

سعودی عرب میں عید الاضحیٰ کی چار روزہ تعطیلات کا اعلان
کیپشن: سعودی عرب میں عید الاضحیٰ کی چار روزہ تعطیلات کا اعلان

ویب ڈیسک: سعودی عرب کی وزارت افرادی قوت نے نجی اور غیر منافع بخش شعبے میں عید الاضحیٰ کی چار روزہ تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پرائیوٹ سیکٹر میں تعطیلات کا آغاز 9 ذو الحجہ 1447 ہجری، یعنی 26 مئی 2026 سے ہوگا۔

وزارت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قانونِ محنت کی شق 24 کے تحت تعطیلات منظور شدہ ضوابط کے مطابق نافذ کی جائیں گی، تاکہ ملازمین کو سہولت اور قانون کے مطابق حقوق حاصل ہوں۔

واضح رہے کہ مملکت میں یکم ذوالحج 1447 ہجری، پیر 18 مئی کو ، حج کا رکن اعظم وقوفِ عرفہ منگل 26 مئی 2026 کو ہوگا، جبکہ عید الاضحیٰ بدھ 27 مئی کو منائی جائے گی۔

Watch Live Public News