پی ٹی آئی کےاسٹیکرلگانے پر گرفتارنوجوان مقدمے سے ڈسچارج

پی ٹی آئی کےاسٹیکرلگانے پر گرفتارنوجوان مقدمے سے ڈسچارج
کیپشن: پی ٹی آئی کےاسٹیکرلگانے پر گرفتارنوجوان مقدمے سے ڈسچارج

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے اسٹیکر لگانا جرم بن گیا، کم عمر بچوں کو کرشن نگرپولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ  عدالت میں پیشی پر مقدمے سے ڈسچارج کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لاہور پولیس نے گزشتہ رات کرشن نگر کے علاقے سے  شایان علی عمر 10 سال، مبین احمد عمر 13 سال کو دیوار پر پی ٹی آئی کے اسٹکر لگانے پر گرفتار کرلیا تھا۔

 آج صبح  ان دونوں بچوں کو دیگر ملزمان کے ہمراہ ضلع کچہری لاہور میں مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا تو عدالت نے انہیں کم عمری کی بنا پر مقدمے سے ڈسچارج کردیا۔

Watch Live Public News