اقوام متحدہ میں غزہ امن منصوبے کے حق میں پیش کیجانے والی قرارداد منظور

اقوام متحدہ میں غزہ امن منصوبے کے حق میں پیش کیجانے والی قرارداد منظور
کیپشن: اقوام متحدہ میں غزہ امن منصوبے کے حق میں پیش کیجانے والی قرارداد منظور

ویب ڈیسک: اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں پیش کی جانے والی قرارداد منظور کر لی۔ قرارداد کے حق میں 14 ووٹ آئے جبکہ کسی رکن نے مخالفت میں ووٹ نہیں ڈالا۔ روس اور چین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

اجلاس میں امریکی مندوب نے پاکستان، مصر، قطر، اردن، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکیہ اور انڈونیشیا کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تمام ممالک نے مل کر صورتحال کی سنگینی کو سمجھا اور مؤثر اقدامات کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کے استحکام کے لیے یہ قرارداد نہایت اہم اور تاریخی پیش رفت ہے۔

منظور کی گئی قرارداد میں غزہ میں بین الاقوامی استحکام فورس کی تعیناتی اور ایک عبوری حکومت کے قیام جیسے نکات شامل ہیں۔

دوسری جانب حماس اور دیگر فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے اس قرارداد کو مسترد کر دیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل کی یہ قرارداد فلسطینی عوام کے حقوق اور مطالبات کی ترجمانی نہیں کرتی اور غزہ پر بین الاقوامی سرپرستی مسلط کرنے کے مترادف ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ غزہ میں بین الاقوامی فورس کی تعیناتی غیر جانبداری کے تقاضوں کو متاثر کرے گی۔

حماس نے مطالبہ کیا کہ غزہ میں انسانی امداد کی ذمہ داری اقوامِ متحدہ کے زیرِ نگرانی صرف فلسطینی اداروں کے سپرد کی جائے۔

Watch Live Public News