دنیا کے خوبصورت ترین ممالک کی فہرست جاری

دنیا کے خوبصورت ترین ممالک کی فہرست جاری
کیپشن: دنیا کے خوبصورت ترین ممالک کی فہرست جاری

ویب ڈیسک: دنیا بھر کے ممالک اپنی منفرد خوبصورتی، شاندار تعمیرات، دلکش مناظر، قدیم تاریخ اور روایات کے لیے مشہور ہیں۔ 195 ممالک میں سے سب سے خوبصورت ملک کا انتخاب ہمیشہ ایک مشکل کام رہا ہے، تاہم حال ہی میں شائع ہونے والی ایک نئی فہرست نے یہ فیصلہ آسان بنا دیا ہے۔

یہ فہرست اُن سیاحوں کی آراء پر مبنی ہے جو خود ان ممالک کا سفر کر چکے ہیں۔ ٹریولرز کے مطابق یہ وہ ممالک ہیں جنہیں کسی بھی بڑے سفر یا بکٹ لسٹ میں ضرور شامل کرنا چاہیے۔

نیوزی لینڈ کو Rough Guides کے 2024ء کے پول میں دنیا کا سب سے خوبصورت ملک قرار دیا گیا ہے۔ یہ نتائج پبلشر کے ہزاروں ریڈرز کی ووٹنگ کی بنیاد پر مرتب کیے گئے ہیں۔ ووٹرز نے نیوزی لینڈ کو اس کی شاندار قدرتی خوبصورتی، بے شمار ایڈونچر سرگرمیوں اور برف سے ڈھکے پہاڑوں کے ساتھ ساحلوں کے حیرت انگیز امتزاج کی وجہ سے پہلے نمبر پر رکھا۔

دنیا کے ٹاپ 11 خوبصورت ترین ممالک کی فہرست میں  نیوزی لینڈ،  یونان، اٹلی، جاپان، سوئٹزرلینڈ، ناروے، انڈونیشیا، کینیڈا،  آئس لینڈ،  بھارت اور تھائی لینڈ شامل  ہیں۔ یہ فہرست ان ممالک کی سیاحت کے شوقین افراد کے لیے ایک نئی رہنمائی فراہم کرتی ہے، جو دنیا کے خوبصورت ترین مقامات کا تجربہ کرنا چاہتے ہیں۔

Watch Live Public News