ویب ڈیسک: کرپٹو کرنسی مارکیٹ میں مندی کا سلسلہ جاری ہے اور بٹ کوائن کی قیمت 90 ہزار ڈالر سے نیچے گر گئی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق یہ سات ماہ میں بٹ کوائن کی سب سے کم ترین سطح ہے۔ اکتوبر میں بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ 26 ہزار ڈالر تھی، جس میں نومبر تک تقریباً 30 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
اسی طرح، ایتھیریم کی قیمت میں بھی کمی کا رجحان برقرار ہے۔ اگست میں ایک ایتھیریم کی قیمت 4955 ڈالر تھی، جو اب تقریباً 40 فیصد کمی کے بعد 2997 ڈالر پر آ گئی ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق بٹ کوائن کا 50 ہفتوں کی موونگ ایوریج سے نیچے آنا اور 4 مئی کے بعد پہلی بار ایک لاکھ ڈالر سے کم ہفتہ وار اختتامی قیمت نے مارکیٹ میں احتیاطی رویے کو مضبوط کر دیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کار اس وقت محتاط رویہ اختیار کر رہے ہیں اور مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کی شدت مزید بڑھ سکتی ہے، جس کے پیش نظر سرمایہ کاری میں سنجیدہ سوچ کی ضرورت ہے۔