ویب ڈیسک: امریکی سفارتخانے کے تین رکنی وفد نے اڈیالہ جیل میں قید امریکی شہری محمود احمد اعوان سے ملاقات کی۔
وفد میں سفارتخانے کی چیف کونسل آفیسر ٹریسی زیپی، آمنہ بی بی اور سکیورٹی آفیسر اسامہ حنیف شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق، امریکی سفارتخانے کے وفد کو قیدی محمود احمد اعوان تک قونصلر رسائی فراہم کی گئی۔ ملاقات کے بعد وفد جیل سے روانہ ہو گیا۔
جیل ذرائع کے مطابق، محمود احمد اعوان تھانہ روات میں درج ایک مقدمے میں قید ہیں۔