(ویب ڈیسک ) ایف آئی اے کے مطابق گجرات سے ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی سمگلر سمیت 3 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں صفدر بشیر، امتیاز علی اور ناظم علی شامل ہیں۔ملزمان کو منڈی بہاءالدین اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم صفدر بشیر شہریوں کو اٹلی ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث ہے،گرفتار ملزم ریڈ بک کی انتہائی مطلوب انسانی سمگلر میں شامل ہے۔لزم کے خلاف 11 سے زائد مقدمات درج ہیں سال 2022 اور 2023 میں درج ہوئے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم ناظم علی نے شہری کو یونان ملازمت کا جھانسہ دے کر 1 لاکھ 50 ہزار روپے بٹورے،ملزم نے شہری کو غیر قانونی پاکستان سے ایران اور بعد ازاں ترکی بھجوایا۔ملزم گزشتہ 7 سال سے ایف آئی اے کو مطلوب تھا جس کےخلاف سال 2018 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم امتیاز علی نے شہریوں کو برازیل بھجوانے کے نام پر 20لاکھ روپے ہتھیائے۔گرفتار ملزم شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا،گرفتار ملزم بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہو گیا تھا۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغازکر دیا گیا ہے۔