اسلام آباد ہائیکورٹ عمارت منتقلی کے معاملے پر نیا موڑ، ہائیکورٹ بار اور ڈسٹرکٹ بار آمنے سامنے

اسلام آباد ہائیکورٹ عمارت منتقلی کے معاملے پر نیا موڑ، ہائیکورٹ بار اور ڈسٹرکٹ بار آمنے سامنے

(ویب ڈیسک ) ہائیکورٹ بار کے سیکرٹری  نے   اسلام آباد ہائیکورٹ کی جی ٹین منتقلی کی مخالفت جبکہ اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار نے ہائیکورٹ کی جی ٹین منتقلی کی حمایت کر دی ہے۔

اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار کے صدر اور سیکرٹری کا وزیر قانون کے نام خط سامنے آگیا۔اسلام آباد بار نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ کو جی ٹین منتقل کریں ہم مکمل تعاون کے لئے تیار ہیں ،ہائیکورٹ کی جی ٹین منتقلی سے وکلا سائلین کی مشکلات کم ہوں گے ۔

اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار کے صدر نعیم گجر اور جنرل سیکرٹری عبد الحلیم بوٹو نے خط تحریر کیا۔

Watch Live Public News