(ویب ڈیسک ) قومی ادارہ صحت نے سموگ سے بچاو اوراحتیاطی اقدامات کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کردی ہے۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ سرد موسم میں " سموگ" روان ماہ سے فروری تک انسانی صحت کوشدیدمتاثر کرسکتی ہے،فضا میں زہریلے مادے اورسردی ملکر نمونیا کی بیماری پھیلانے کا سبب بنے گی۔ سموگ سے صحت،معیشت اور معیار زندگی کو شدید متاثر ہو گی۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ سموگ سے ماحولیاتی آلودگی سانس اور دل کی بیمار یوں سمیت کئی طرح کے بحران کا سامناکرنا پڑسکتا ہے،فضائی آلودگی سے بچوں،زیادہ عمر کے لوگوں اور پہلے سے بیمار کو زیادہ خطرہ ہے۔
ایڈوائزری کے مطابق پنجاب کے شہر لاہور، ملتان، گوجرانوالہ، راولپنڈی اور اسلام آباد کو سموگ کے زیادہ خطرات ہیں۔ لاہور میں فضائی آلودگی سب سے زیادہ ہے، جہاان شہریوں کو زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔
ایڈوائزری میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں صحت کے شعبے،اتھارٹیز اور ماہرین سموگ کے حوالے سے ضروری اقدامات کریں، بچوں کو زیادہ ریر باہر رہنے سے اجتناب برتنا چاہئے متاثرہ علاقوں میں بڑے یا بچے ماسک کا استعمال کریں۔