سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائیاں ، 23 خوارج ہلاک 

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائیاں ، 23 خوارج ہلاک 

(ویب ڈیسک ) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں  میں 23 خوارج جہنم واصل کردیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر پختونخواہ میں سیکیورٹی فورسز نے دومختلف کارروائیاں کی۔جس میں  بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 23 خوارج ہلاک کردیے گئے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ باجوڑ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں  11 دہشتگرد مارے گئے۔باجوڑ آپریشن میں دہشتگرد کمانڈر سجاد عرف ابو زر بھی ہلاک ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  بنوں میں سیکیورٹی فورسز  نے  کامیاب آپریشن کرتے ہوئے  12 مزید دہشتگرد ہلاک کردیے۔دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر فورسز  نے فوری کارروائی کی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ   سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے مؤثر فائر سے نشانہ بنائے،جس کے بعدعلاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بھارت کے سرپرست دہشتگردوں کے نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں ،عزمِ استحکام کے تحت کاؤنٹر ٹیررازم مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی۔

Watch Live Public News