جینا مہنگا،مرنا مہنگا یہ ہے عمران خان کا نیاپاکستان، بلاول بھٹو کا کراچی میں جلسے سے خطاب، کہاملک پر تبدیلی نہیں، تباہی سرکار مسلط ہے،کٹھ پتلی کا ہر وعدہ جھوٹ نکلا،بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے آج پھر پیپلز پارٹی کی ضرورت ہے، مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہرے کریں گے وزارت خزانہ کی آئی ایم ایف سے مذاکرات بارے وضاحت، ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بات چیت مثبت انداز میں جاری ہے،ٹیکنیکل ٹیموں میں معلومات اور اعدادوشمار کا تبادلہ بھی ہوا،مذاکرات کے اختتام کے لئے کوئی مدت مقرر نہیں کی گئی حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر ملک میں نئے ٹیکس لگائے جا رہے ہیں،ادویات بھی عوام کی پہنچ سے دور ہو گئیں،مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے، کہا ہم نے دن رات محنت کر کے ڈینگی کو کنٹرول کیا تھا،موجودہ حکومت ڈینگی وائرس کا پھیلاؤ روکنے میں ناکام ہوگئی لاہور کی احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ اور رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت،شہبازشریف اور حمزہ شہباز پیش ہوئے، عدالت نے اپوزیشن لیڈر کی جانب سے قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی استدعا پر جانے کی اجازت دے دی،سماعت 5 نومبر تک ملتوی پی ڈی ایم نے ملک بھر میں مظاہروں کا اعلان کردیا، مولانا فضل الرحمن کہتے ہیں کہ عام آدمی کی چیخیں آسمان پر پہنچ رہی ہیں، چار ماہ میں حکومت 8بار پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرچکی ،نااہل اور ناجائز حکمرانوں کو اب مسلط رہنے کا کوئی حق نہیں،مہنگائی کےخلاف قوم کو بھی باہر نکلنا ہوگا