تیل کی پیداوار کمی: سعودی عرب کیخلاف بیانات پر پاکستان کا اظہار یکجہتی

تیل کی پیداوار کمی: سعودی عرب کیخلاف بیانات پر پاکستان کا اظہار یکجہتی
اسلام آباد: حکومت نے اوپیک پلس ممالک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی کے خلاف دیے جانے والے بیانات پر اپنا رد عمل دے دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اوپیک کے تناظر میں سعودی عرب کے خلاف بیانات اور فیصلہ کے خلاف پاکستان سعودی عرب کےساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کے خلاف تحفظات ور عالمی معاشی استحکام کے لئے سعودی کوششیں قابل تعریف ہیں، پاکستان سعودی عرب سے باہمی تعلقات اور احترام پر مبنی تعمیری نقطہ نظر کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ ترجمان عاصم افتخار نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ دیرینہ ، قریبی اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ چند روز قبل سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بیان میں کہا تھا کہ اوپیک پلس کا تیل کارٹیل کے پیداواری ہدف کو یومیہ 20 لاکھ بیرل تک کم کرنے کا حالیہ فیصلہ خالصتاً اقتصادی وجوہات کی بنا پر کیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تیل پیدا کرنے والے ممالک کے توانائی کے وزراء نے گذشتہ بدھ کو ملاقات میں کٹوتیوں پر اتفاق کیا تھا جو اگلے ماہ سے نافذ العمل ہوں گی۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔