پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب، فیلڈ مارشل مہمان خصوصی

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب، فیلڈ مارشل مہمان خصوصی
کیپشن: پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب، فیلڈ مارشل مہمان خصوصی

ویب ڈیسک: پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں لانگ کورس، ٹیکنیکل کورس، لیڈی کیڈٹ کورس اور اینٹی گریٹڈ کورس مکمل کرنے والوں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پروقار تقریب جاری ہے۔

پی ایم اے کاکول میں 152 ویں لانگ کورس، 37 ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس، 71 ویں اینٹی گریٹٹ کورس اور 26 ویں لیڈی کیڈٹ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی شاندار تقریب جاری ہے جس کے مہمان خصوصی فیلڈ مارشل اور آرمی چیف عاصم منیر ہیں۔ تقریب میں مختلف ممالک کے سفرا، اعلیٰ حکومتی شخصیات اور فوجی قیادت شریک ہے۔

پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پروقار تقریب کو دیکھنے کے لیے ملکی و غیر ملکی مندوبین کی بڑی تعداد شریک ہونے کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کے اہل خانہ بھی موجود ہیں۔

تقریب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چاق و چوبند دستوں  نے سلامی دی۔

شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ میں پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس پرجوش انداز میں شریک ہیں اور اپنی مہارتوں کا مظاہرہ کررہے  ہیں۔

Watch Live Public News