مذہبی جماعت پر پابندی سے متعلق محکمہ داخلہ پنجاب کا خط پبلک نیوزنے حاصل کرلیا

مذہبی جماعت پر پابندی سے متعلق محکمہ داخلہ پنجاب کا خط پبلک نیوزنے حاصل کرلیا
کیپشن: مذہبی جماعت پر پابندی سے متعلق محکمہ داخلہ پنجاب کا خط پبلک نیوزنے حاصل کرلیا

ویب ڈیسک:  (دانش منیر) مذہبی جماعت پر پابندی سے متعلق محکمہ داخلہ پنجاب کا وفاق کو لکھا خط پبلک نیوز کو موصول ہوگیا۔

پبلک نیوز کو موصول خط کے مطابق   وفاقی حکومت کو محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے مذہبی جماعت پر پابندی لگانے کی سفارش کی گئی ہے۔خط میں ٹی ایل پی کی سرگرمیوں کو “پبلک سیفٹی کے لیے خطرہ” قرار دیا گیا۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ مذہبی جماعت  کی جانب سے جذبات بھڑکا کر بدامنی پیدا کی جاتی رہی ہے۔ ٹی ایل پی کی قیادت کو انسانی جان و مال کے ضیاع کی ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔مذہبی جماعت آٹھ سالوں سے پرتشدد احتجاجی سلسلوں میں ملوث رہی۔  پولیس، شہریوں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے شواہد بھی موجود ہیں۔

خط میں مزید کہا گیا کہ ٹی ایل پی پر مذہبی و فرقہ وارانہ نفرت پھیلانے کے الزامات ہیں۔ مذہبی تنظیم مسلسل ریاستی رٹ کو چیلنج کرتی رہی۔ ٹی ایل پی پر پابندی سے متعلق  سمری کی منظوری پنجاب کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعےدی۔

سمری میں سفارش کی گئی ہے کہ ٹی ایل پی کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کے پہلے شیڈول میں شامل کیا جائے۔پابندی کی سفارش انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کی شق 11B کے تحت کی گئی، جبکہ آئی جی پنجاب کی رپورٹ 15 اکتوبر 2025 کو بھجوائی گئی،سی ٹی ڈی کی رپورٹ 14 اکتوبر 2025 کو تیار کی گئی ۔

Watch Live Public News

سیکرٹریٹ رپورٹر

 نوجوان نسل کے نمائندہ رپورٹر اور تحقیقاتی رپورٹنگ کو ہی اصل صحافت کا جوہر مانتے ہیں۔

سول بیوروکریسی کی چالوں اور کہہ مکرنیوں سے اچھی طرح واقف ۔۔۔ اپنی اسٹوریز کے لئے  سیکرٹریٹ کی غلام گردشوں سے لے کر دھول سے اٹے ریکارڈ رومز کی خاک چھاننے کو کبھی گراں نہیں جانا۔