سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس کا اہم اعلامیہ جاری 

 سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس کا اہم اعلامیہ جاری 

ویب ڈیسک:چیف جسٹس  یحیی آفریدی کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل   اجلاس کا اعلامیہ  جاری،اعلیٰ عدلیہ کےججوں کے لیے کوڈ آف کنڈکٹ میں مجوزہ ترامیم پرتفصیلی غور ، کونسل کی منظور شدہ ترامیم کو سرکاری گزٹ میں شائع  کرنے کی ہدایت کی گئی۔

  سپریم جوڈیشل کونسل   اجلاس میں جسٹس  منصورعلی شاہ اورجسٹس منیب اختر کی   ویڈیو لنک کےذریعے اجلاس میں شرکت کی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اورچیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ  کی اجلاس میں شریک ہوئے۔

اعلامیہ کے مطابق اعلیٰ عدلیہ کےججوں کے لیے کوڈ آف کنڈکٹ میں مجوزہ ترامیم پرتفصیلی غور کیا گیا، چند ترامیم کو اکثریتی فیصلےسےمنظور کیا گیا،کونسل کی منظور شدہ ترامیم کو سرکاری گزٹ میں شائع  کرنے کی ہدایت کی گئی۔

ترامیم تمام اعلیٰ عدالتوں کےجج صاحبان کو ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی، کونسل ہدایت کرتی ہے کہ ترامیم سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر بھی جاری کیا جائے۔

آئین کے آرٹیکل 209 کےتحت اعلیٰ عدلیہ کے ججز کےخلاف 67 شکایات کا جائزہ لیا جائے، کونسل نے65 شکایات متفقہ طور پر نمٹا دیں۔ 

ایک شکایت  متفقہ طور پر مؤخر ،دوسری شکایت اکثریتی فیصلے سے مزید کارروائی کے لیے منظورکرلی گئی، آئین کےآرٹیکل 209 کی ذیلی شق تین بی کے تحت کونسل کو ازسرنوتشکیل دیا گیا۔

  اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ  کی  جگہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو کونسل میں شامل کیا گیا، ازسرِنوتشکیل شدہ کونسل نےآئین کےآرٹیکل 209 کےتحت دائر 7 شکایات کا جائزہ لیاگیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ 7 میں سے 5 شکایات متفقہ طور پرنمٹا دی گئیں، 2 شکایات کو اکثریتی فیصلے کےتحت مزید کارروائی کے لیے منظور کیا گیا۔ 

Watch Live Public News