علیمہ خان کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل

علیمہ خان کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل

ویب ڈیسک:نومبر احتجاج کے تھانہ صادق آباد کے مقدمہ میں علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا معاملہ ، راولپنڈی پولیس نے علیمہ خان کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دیدی۔

تفصیلات کےمطابق تھانہ صادق آباد پولیس کی خصوصی ٹیم وارنٹ لیکر آج لاہور روانہ ہو گی ، علیمہ خان کے وارنٹ پر 14 اپر مال روڈ لاہور کاپتہ درج ہے ۔

انسداد دہشتگری عدالت راولپنڈی نے ملزمہ کی عدم حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے، علیمہ خان کے ضمانتی کے بھی سمن کی تکمیل کے لئے پولیس ٹیم مقرر کر دی گئی ۔ 

علیمہ خان کی ضمانت راولپنڈی کے رہائشی عمر شریف نے دی تھی، عمر شریف نے ملزمہ کی ضمانت کے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروائے تھے ۔ 

ملزمہ کو 20 اکتوبر کو پیش نہ کیا تو ضامن کے خلاف عدالتی کارروائی شروع ہو گی ، تھا نہ صادق آباد کے نومبر احتجاج مقدمہ میں آئندہ سماعت 20 اکتوبر کو ہوگی۔ 

Watch Live Public News