ویب ڈیسک:پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کی سینئر نیوز کاسٹر اور ریڈیو میزبان عشرت فاطمہ نے اپنی موت کی جھوٹی خبروں پر اظہارِ حیرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موت آنی جانی چیز ہے، مرنے کے لیے بالکل تیار ہوں لیکن جھوٹی خبریں پھیلانے سے گریز کیا جائے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے عشرت فاطمہ نے اپنی موت کی افواہوں پر ردعمل دے دیا۔
عشرت فاطمہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ میں جیسے ہی ریڈیو پاکستان پر کرنٹ افیئرز کا پروگرام کر کے واپس گھر پہنچی تو میرے فون پر بہت سارے افراد کی کالز آنا شروع ہو گئیں۔
ان کے مطابق مجھے سب سے پہلی فون کال اداکار توثیق حیدر کی آئی، جو میرے لیے چھوٹے بھائیوں کی طرح ہیں۔
سینئر نیوز کاسٹر اور ریڈیو میزبان عشرت فاطمہ کا کہنا تھا کہ ’بس اللہ پاک کسی کا محتاج نہ کرے، آرام دہ موت دے کسی کو بھی پریشانی کا شکار نہ ہونا پڑے‘۔
اپنی دلی خواہش کے بارے بتاتے ہوئے کہا کہ’ اللہ پاک مجھے ایک بار حج کا موقع دے اور آپ سب میرے لئے یہ دعا کریں، میں اپنے والد کیلئے حج کرنا چاہتی ہوں، اور اُس کے بعد اللہ پاک جب مرضی بلالے کوئی شکایت نہیں ہے۔
عشرت فاطمہ کا مزید کہنا تھا کہ آپ میرے لئے دعا کیا کریں، میں بھی کرتی ہوں، چاہیے میں آپ کو جانتی ہوں یا نہیں، آپ لوگوں نے مجھے بہت عزت اور محبت دی، اللہ تعالیٰ آپ سب کے لئے بہت آسانیاں پیدا کرے۔
زندگی کی نہیں عزت کی دعا دیں۔IMG_7799 pic.twitter.com/nh5WsSYQ85
— Ishrat Fatima (@OfficialIshrat) October 17, 2025