ویب ڈیسک: وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے شہریوں سے ایک اور وعدہ پورا کر دیا، دانش سکول ضلع نیلم شارہ کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے ٹینڈر کال کردیے گئے۔
وزارت وفاقی تعلیم کا کہنا تھا کہ 21 اکتوبر 2025 کو سکول پراجیکٹ کے ٹینڈر کھولے جائیں گے ، ضلع نیلم میں دانش سکول کی تعمیر میں ایک ارب 82 کروڑ سے زائد رقم خرچ کی جائے گی۔
وزارت تعلیم نے PEC سے منظور شدہ ٹھیکیداروں سے مہر بند بولیاں طلب کرلیں، دانش اسکول کی تعمیر کے لیے 7 شرائط پر مبنی ٹینڈر دستاویزات جاری کر دیئے گئے۔
پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ نے وزارت تعلیم کے تحت ٹینڈرنگ کا عمل جاری کر دیا، ضلع نیلم میں شاردہ دانش اسکول کے نام سے منصوب، معیاری تعلیم کی طرف ایک اہم قدم ثابت ہو گا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے آزاد کشمیر کے تینوں ڈویژن میں دانش سکول کا تحفہ دیا گیا ہے، ضلع نیلم سے قبل ضلع بھمبر، اور ضلع باغ میں دانش سکول پراجیکٹ تیزی سے تکمیل کے مراحل میں پہنچ رہا ہے۔
ضلع نیلم کے عوام نے صدر ن لیگ آزاد کشمیر شاہ غلام قادر کے حق میں اظہار تشکر کیا، مسلم لیگ ن آزاد کشمیر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ دانش اسکول پسماندہ ضلع نیلم میں تعلیم کی نئی راہیں کھولے گا، ضلع نیلم کی عوام نے وزیراعظم شہباز شریف اور شاہ غلام قادر کا شکریہ ادا کیا۔