پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نےاسلام آباد، راولپنڈی میں پٹرول کی سپلائی بند کر دی

پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نےاسلام آباد، راولپنڈی میں پٹرول کی سپلائی بند کر دی
راولپنڈی : پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے راولپنڈی میں پٹرول کی سپلائی بند کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پٹرول کی عدم فراہمی پر ملک بھر میں پٹرول کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔پٹرولیم ڈیلرز ایسوی ایشن کا کہنا ہے کہ آزاد جموں کشمیر، ہوائی اڈے، ہزارہ ڈویژن، اٹک،گلگت بلتستان کو پٹرول کی سپلائی بند رہے گی، راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بند کر دی گئی۔ پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ وائٹ آئل پائپ لائن پر چلنے والی ٹرانسپورٹ کا حصہ 65 فیصد کیا جائے، کرایہ جات میں اضافہ کیا جائے،پرانی گاڑیوں کو بحال کیا جائے، لوکل 100 فیصد اور اوور لوڈنگ ٹرپ 50 فیصد بڑھائی جائے۔ پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ مطالبات کی عدم منظوری تک پٹرول کی سپلائی معطل رہے گی۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔