سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد مارے گئے، آئی ایس پی آر

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد مارے گئے، آئی ایس پی آر
کیپشن: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد مارے گئے، آئی ایس پی آر

ویب ڈیسک: سیکیورٹی فورسز کا خضدار میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 4 بھارتی سپانسرڈ دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خضدار میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ سیکیورٹی فورسز نے موثر انداز میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 بھارتی سپانسرڈ دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جہنم واصل ہونے والے دہشت گردوں سے بڑی مقدار میں ہتھیار اور بارودی مواد برآمد ہوا۔ مارے جانے والے دہشت گرد علاقے میں کئی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز وطن عزیز سے بھارتی سپانسرڈ دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

دوسری جانب، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خضدار میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے 4 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ بلوچستان میں قیام امن کیلئے سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Watch Live Public News