لاہور میں منکی پاکس کا کیس سامنے آگیا 

لاہور میں منکی پاکس کا کیس سامنے آگیا 

ویب ڈیسک: لاہور میں منکی پاکس کا کیس سامنے آگیا ، لاہور جنرل ہسپتال میں منکی پاکس مریض کی تشخیص ہوئی۔

ایم ایس جنرل ہسپتال ڈاکٹر فریاد حسین کا کہنا تھا کہ  48 سالہ مریض میں علامات کے بعد ٹیسٹ کیے گئے۔  مریض کا ٹیسٹ پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کی لیب سے مثبت آیا۔

مریض کو منکی پاکس آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا، مریض کا تعلق قصور سے ہے، مریض نے بیرون ملک سفر نہیں کیا۔

 ایم ایس جنرل ہسپتال کا کہنا تھا کہ منکی پاکس کے مریض کا کسی مثبت مریض سے رابطہ تلاش کریں گے، 17 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کیے گئے، ایک مثبت سامنے آیا۔ 

Watch Live Public News