پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت،عدالت نے بڑاحکم دیدیا

 پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت،عدالت نے بڑاحکم دیدیا
کیپشن: پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت،عدالت نے بڑاحکم دیدیا

پبلک نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو این اے 119 میں جلسے کی اجازت دے دی۔

تٖفصیلات کے  مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس رسال حسن سید نے پی ٹی آئی رہنما شہزاد فاروق کی درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ جہاں ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) آفس کہے ہم جلسہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔

عدالت نے پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آفس کو ہدایت کی کہ ڈی آفس درخواست گزار کو جلسے کی جگہ کے بارے میں کچھ دیر میں آگاہ کرے۔

Watch Live Public News