کراچی میں بدامنی کیخلاف پی ٹی آئی کا ریلی نکالنے کا اعلان

کراچی میں بدامنی کیخلاف پی ٹی آئی کا ریلی نکالنے کا اعلان
کیپشن: PTI's announcement to hold a rally against unrest in Karachi

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے کراچی میں بد امنی کے خلاف اتوار کو ریلی نکالنے کا اعلان کردیا۔

رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی نے کہا کہ کراچی میں تین ماہ میں ڈکیتی مزاحمت پر ارسٹھ افراد قتل ہوئے۔ مینڈیٹ چور ایوان میں ہیں، موبائل چور سڑکوں پر ہیں اور حکومت کہتی ہے صورتحال بہتر ہے۔

کراچی میں بے امنی بڑھ چکی ہے، اتوارکو انصاف ہاؤس سے مزار قائد تک ریلی نکالیں گے۔ ہمیں 28 اپریل کے جلسے کی ابھی تک اجازت نہیں دی گی۔ آپ کچے کے ڈاکوؤں کو نہیں سنبھالتے، نہ کچے اور نہ پکے کے لوگ محفوظ ہیں، چیف جسٹس اس پر نوٹس لیں اور کارروائی کریں۔

پی ٹی آئی رہنما سیف الرحمان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت کا ایک مقصد پی ٹی آئی کے لوگوں کو پکڑنا ہے۔ عمران خان کو قید نہیں حبس بے جا میں رکھا گیا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما عطااللہ نے کہا کہ 8 فروری کو ہم جیت گئےتھے، 9 فروری کو نتائج تبدیل ہوئے۔ ریٹرننگ افسران کے دفاتر کے باہر پہرا تھا۔ کچھ کرتے تو 9 مئی کی طرح ایک اور سازش کی جاتی۔ لوگوں نے پورے ملک میں پی ٹی آئی کو ووٹ دیا ہے۔