وزیر اعظم سے ترک سرمایہ کاروفد کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار

وزیر اعظم سے ترک سرمایہ کاروفد کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار

(ویب ڈیسک ) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان پر بیرونی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم  شہباز شریف سے ترک سرمایہ کاروفد  نے  ملاقات کی اور   پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ   پاکستان اور ترکیہ کے عوام کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو صدیوں پر محیط ہیں۔ پاکستان ترکیہ کے ساتھ اقتصادی تعلقات کے فروغ اور تجارتی شراکت داری کی مزید مضبوطی کا خواہاں ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ   پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کی موجود استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے نظام میں اصلاحات کی گئی ہیں۔

ملاقات میں ترکیہ کے پاکستان میں سفیر مہمت پاچاجی، سی ای او ٹرمینل YAPI جنک جوشکن(Cenk Coskun) اور دیگر ترک و پاکستانی اہلکار شریک تھے۔

ملاقات میں وفاقی وزراء محمد اسحاق ڈار، خواجہ محمد آصف، احد خان چیمہ، وزیرِ اعظم کے کوارڈینیٹر رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

 وفد نے پاکستان کی جانب سے پرتپاک استقبال اور میزبانی پر وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا۔