اسلام آباد ہائیکورٹ کے  چھ ججز کے خط کے معاملے پر اہم پیش رفت 

اسلام آباد ہائیکورٹ کے  چھ ججز کے خط کے معاملے پر اہم پیش رفت 

(ویب ڈیسک ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے  چھ ججز کے خط کے معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر ہائیکورٹ کے ججزسے تجاویزمانگ لی ہیں۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ آفس نے تمام ججز سے پیر تک تجاویز طلب کی ہیں۔

 ذرائع  کے مطابق  ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ اور ڈسڑکٹ اینڈسیشن جج ویسٹ اسلام آبادسے بھی تجاویزطلب کرلی گئی ہیں ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ   ججز کو سپریم کورٹ کے حکمنامہ کی کاپی بھی بھجوائی گئی ہے۔ ججز کی تجاویز کے بعد فل کورٹ بلانے یا نہ بلانے کا فیصلہ ہوگا۔

یاد رہے کہ 26 مارچ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز نے سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھا تھا جس میں عدلیہ میں مداخلت کا الزام عائد کیا تھا. خط میں  ججز نے اس معاملے پر سپریم جوڈیشل کونسل سے رہنمائی مانگی تھی۔

بعد ازاں چیف جسٹس آف پاکستان نے از خود نوٹس لے کر کیس کو سماعت کیلئے مقرر  کیا اور ہائی کورٹس ججز کے خط کے معاملے پر تجاویز طلب کی تھیں۔