ویب ڈیسک: پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں، خاص طور پر افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز اور غیر رجسٹرڈ افغان باشندوں کی واپسی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومتی ذرائع کا کہناہے کہ 18 اپریل 2025 کو 5030 سے زائد افغان شہری رضاکارانہ یا سرکاری اقدامات کے تحت پاکستان سے افغانستان روانہ ہوئے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک 971,969 غیر قانونی افغان باشندے پاکستان چھوڑ چکے ہیں۔
حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی رہائش پذیر افراد کے خلاف کارروائی سخت قانونی فریم ورک کے تحت کی جا رہی ہے، تاہم اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ انخلاء کا عمل باوقار، منظم اور انسانی حقوق کے تقاضوں کے مطابق ہو۔
واپسی کے دوران خوراک، طبی سہولیات اور سفری معاونت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ متاثرہ افراد کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔