خیبرپختونخوا میں بارشوں سے نقصان،پی ڈی ایم اے نےتفصیل جاری کردی

 خیبرپختونخوا میں بارشوں سے نقصان،پی ڈی ایم اے نےتفصیل جاری کردی
کیپشن: خیبرپختونخوا میں بارشوں سے نقصان،پی ڈی ایم اے نےتفصیل جاری کردی

ویب ڈیسک: پی ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا میں بارشوں سے نقصان کی تفصیل جاری کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں 16 اپریل سے اب تک بارشوں کے باعث حادثات میں 2 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ بارشوں کی وجہ سے مختلف حادثات میں 9 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

  پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 1 مرد،ایک خاتون جبکہ زخمیوں میں 4 مرد 3 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔ خیبرپختونخوا میں بارشوں کے باعث 11 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔

رپورٹ کے مطابق حادثات چارسد، خیبر، شانگلہ، بٹگرام، اور چترال لوئر میں پیش آئے۔

Watch Live Public News