چیف جسٹس کا بیرون ممالک کا دورہ، جسٹس منصور علی شاہ قائمقام چیف جسٹس ہونگے

 چیف جسٹس کا بیرون ممالک کا دورہ، جسٹس منصور علی شاہ قائمقام چیف جسٹس ہونگے

ویب ڈیسک: چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی کا بیرون ممالک کا دورہ، جسٹس منصور علی شاہ 21 اپریل کو صبح نو بجے قائمقام چیف جسٹس کا حلف اٹھائیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس یحیی آفریدی 22 سے 26 اپریل تک وفد کیساتھ چین کا دورہ کریں گے، اس حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

 اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستانی عدلیہ کا وفد چین میں چیف جسٹسز کانفرنس میں شرکت کرے گا، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس شاہد وحید بھی وفدکا حصہ ہوں گے،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوادر ظفر جان بھی وفد میں شامل ہیں۔
سینئر سول جج لکی مروت نادیہ گل وزیر بھی وفد کا حصہ ہوں گی،سپریم کورٹ آف پاکستان اور سپریم کورٹ آف چین کے درمیان ایم او یو پر دستخط بھی متوقع ہیں، ایس سی او ممبرز کی چیف جسٹسز کانفرنس 22 سے 26 اپریل کو منعقد ہو گی، جسٹس شاہد وحید  عدلیہ میں آرٹیفشل انٹیلجنس کے استعمال پر خطاب کریں گے۔

اعلامیہ چیف جسٹس کانفرنس کی سائیڈ لائنز پر چیف جسٹس ایران سے بھی ملاقات کریں گے، کانفرنس کے بعد چیف جسٹس یحیی آفریدی استنبول جائیں گے۔
چیف جسٹس ترکیے میں آئینی عدالت کے سربراہ کی خصوصی دعوت پر جائیں گے، چیف جسٹس ترکیے میں آئینی عدالت کی 63ویں سالگرہ تقریبات میں شرکت کریں گے۔

  چیف جسٹس یحیی آفریدی کے بیرون ممالک کے دورہ پر جسٹس منصور علی شاہ 21 اپریل کو صبح نو بجے قائمقام چیف جسٹس کا حلف اٹھائیں گے ، جسٹس منیب اختر جسٹس منصور علی شاہ سے قائمقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف لیں گے۔

Watch Live Public News