پی آئی اے کی 20 اپریل سےباکو کو پروازیں شروع

پی آئی اے کی 20 اپریل سےباکو کو پروازیں شروع

ویب دیسک: قومی ائیرلائن کی جانب سے باکو کی پروازیں شروع ہونے سے قبل روڈ شو کا انعقاد ، روڈ شو میں  تمام ٹریول ایجنٹس، ٹور آپریٹرز اور سیاحت سے منسلک افراد نے شرکت کی۔

پی آئی اے اتوار 20 اپریل سے لاہور سے باکو کے لئے ہفتہ وار دو پروازیں   شروع کرے گا، ایشیا کا یورپ کہلائے جانے والا شہر باکو دنیا کے ایک بڑے سیاحتی مقام کی حیثیت سے ابھر رہا ہے ۔

خوبصورت اور ترقی یافتہ شہر، لذیذ کھانوں، مذہبی اور ثقافتی مقامات باکو کی وجہ شہرت ہیں ۔

شرکاء کو بریفنگ دی گئی کہ پی آئی اے لاہور کو مزید نئی پروازیں دینے کی منصوبہ بندی کررہا ہے، پی آئی اے کی باکو کی پہلی پرواز، 174 مسافروں کو لے کر کل  صبح روانہ ہوگی۔

Watch Live Public News