پیپلزپارٹی کا حکومت کو 440 وولٹ کا دھچکا، حکومت گرانے کا عندیہ دیدیا

پیپلزپارٹی کا حکومت کو 440 وولٹ کا دھچکا، حکومت گرانے کا عندیہ دیدیا

ویب ڈیسک: سینیئر رہنما پیپلزپارٹی نبیل گبول نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہم چاہیں تو اس حکومت کو گرا کر اپنی حکومت بناسکتے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق پبلک نیوز کے پروگرام ’ریاست اور عوام‘ کے میزبان نے دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے معاملہ پر سوال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سمجھی رہی ہے پیپلزپارٹی کے ساتھ یہ ان کا معاملہ ہی نہیں ہے، بلکہ اسٹبلشمنٹ کے ساتھ ہے، ن لیگ کے بیرسٹر عقیل ملک نے بیان دیا تھا کہ پیپلزپارٹی وکٹوں کے دونوں جانب کھیل رہی ہے، صدر پاکستان نے جولائی میں ایک ٹویٹ کیا تھا کہ اگر یہ پاکستان کے مفاد میں ہے تو اچھا منصوبہ ہے۔

عقیل ملک نے کہا بطور قانون دان وہ یہ سمجھتے ہیں کہ اس معاملے میں صدر مملکت کی منظوری کی ضرورت نہیں ہے۔

بیرسٹر عقیل ملک کے اس بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئےنبیل گبول نے کہا کہ آپ لوگوں نے صدر مملکت کو پریزینٹیشن پھر کیوں دی؟ صدر زرداری نے خود قومی اسمبلی، سینٹ اجلاس میں کہا یہ قابل قبول نہیں ہوگا۔

نبیل گبول کا کہنا تھا کہ ’’ہم نہیں چاہتے کہ ہم سندھ میں احتجاج کریں، اور ساتھ میں حکومت میں بیٹھیں،  لوگ ہمارا مذاق اڑائیں گے، ہم ایسا نہیں کرسکتے۔‘‘

شاید پیپلزپارٹی یہ سوچنے پر مجبور ہوچکی اور عوام کی خواہش بھی یہی ہے کہ وہ اپوزیشن کی سائیڈ پر بیٹھے، اگر ہم ادھر بیٹھے تو صدر مملکت کو ضرور کہیں گے کہ وزیراعظم سے ’ ووٹ آف کانفیڈنس‘ لیں، پھر پتہ چلے گا کہ اُن کے پاس نمبرزہیں یا نہیں؟

نبیل گبول نے دعویٰ کرتے کہا ہمارے پاس نمبرز ہیں اور چاہیں تو حکومت گرا کر اپنی بناسکتے ہیں، ہمارے پاس 130 سے زائد سیٹیں ہیں، ہم پی ٹی آئی میں بھی نہیں بیٹھیں گے۔

Watch Live Public News