ویب ڈیسک: کیا آپ جانتے ہیں، انڈین آرمی کے لیے سب سے بڑا خطرہ کیا ہے؟ بھارتی میڈیا نے اس کا کھوج لگا لیا ہے۔ اس حوالے سے انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹر نے واضح کیا ہے کہ ڈرون سب سے بڑا خطرہ ہیں خاص طور پر بی ایس ایف کے لیے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بی ایس ایف کوئی نہ کوئی ایسی ایجاد کرتی رہتی ہے جس کی مثال نہیں دی جا سکتی۔ بی ایس ایف کی جانب سے ایک ایک گن تیار کی گئی ہے جو ڈرونز سے بچاؤ کو ممکن بناتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں - سنتھیا رچی کی پراسرار بے ہوشی کی وجہ سامنے آ گئی ایل ایم جی گن کو ایک خاص قسم کے ستون پر نصب کیا گیا ہے۔ یہ مشین گن کی طرز پر تیار کی گئی ہے۔ گن کو اس طرح سے نصب کیا گیا ہے کہ یہ ہر زاویہ پر گھمائی جا سکتی ہے۔ گن چلانے والا فوجی اپنے ٹارگٹ کو بآسانی نشانہ بنا سکتا ہے۔ میڈیا رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ جموں و کشمیر کی سرحدوں پر ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ بی ایس ایف حکمت عملی سے گشت کر رہی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ سرحد پار سے خطرے کا سختی سے مقابلہ کیا جائے۔ پڑھنا مت بھولیں - افغان پاشندوں کے پاکستان مخالف نعرے، 26گرفتار اس عجیب و غریب ایجاد کی رپورٹ شیئر کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے اس کا مذاق بنا کر رکھ دیا۔ صارفین نے طرح طرح کے تبصرے کرتے ہوئے مذکورہ گن کا مذاق اڑایا۔