سابق بھارتی کرکٹر ہر بھجن سنگھ نے پاکستان ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے حوالے سے یہ انکشاف کیا ہے کہ وہ ان کے لئے تحائف لایا کرتے تھے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے کھلاڑی ہربھجن سنگھ کا ایک ویڈیو بیان میں کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم میں میرے متعدد دوست ہوا کرتے تھے اور شاہد آفریدی میرے لیے تحائف اور چیزیں لایا کرتے تھے انہوں نے بتایا کہ لالہ میرے لیے پنجابی ڈرامے اور پشاوری جوتی بھی لایا کرتے تھے۔ ہربھجن سنگھ نے مزید کہا کہ میری ثقلین مشتاق کے ساتھ بھی دوستی تھی اور میں ان سے کرکٹ پر بات چیت کیا کرتا تھا، ثقلین کے بعد میں پاکستان کی ساری ٹیم کے ساتھ ملا۔ ہربھجن نےپاکستان کے خلاف انیل کمبلے کی 10 وکٹوں پر بھی بات کی،ان کا کہنا تھا کہ مجھے پاکستان کے خلاف 1999کا دہلی ٹیسٹ یاد ہے، جب انیل نے اننگز میں 10 وکٹیں لیں تھیں اور یہ پہلا موقع تھا جب اچھا لگا کہ میں نے اننگز میں کوئی وکٹ نہیں لی، اننگز میں 10 وکٹیں بہت بڑا کارنامہ ہے۔