پرانی حلقہ بندیوں پر کرائے گئے الیکشن غیر آئینی ہوں گے،رانا ثنا اللہ

پرانی حلقہ بندیوں پر کرائے گئے الیکشن غیر آئینی ہوں گے،رانا ثنا اللہ
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ الیکشن فروری میں ہوں گے، اگر پرانی حلقہ بندیوں پر انتخابات کروائے گئے تو وہ غیر آئینی ہوں گے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا اعتراض سر آنکھوں پر ہے تاہم مردم شماری جب نوٹیفائی ہوجائے تو حلقہ بندیاں اسی حساب سے ہوتی ہیں، آئینی تقاضہ ہے کہ 2018 کے بعد الیکشن نئی مردم شماری کے تحت ہوگا، حلقہ بندیاں آئینی تقاضہ ہے، اس کو پورا کیے بغیر الیکشن نہیں ہوسکتا۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو یہ بات اچھی طرح معلوم ہونا چاہیے تھی، کیا ہم یہ سمجھیں کہ پی پی کو آرٹیکل 51 کلاز فائیو کا معلوم نہیں تھا، مردم شماری کو اتفاق رائے سے نوٹیفائی کیا گیا، 6 سال سے مردم شماری کا معاملہ چل رہا تھا، سی سی آئی میں پیپلز پارٹی موجود تھی، میں اس بات کا حامی تھا کہ الیکشن 90 روز کے بجائے 60 روز میں ہونے چاہئیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔