اے ٹی ایم ، آن لائن لین دین کی بندش سے متعلق افواہیں، ایڈوائزری جاری

اے ٹی ایم ، آن لائن لین دین کی بندش سے متعلق افواہیں، ایڈوائزری جاری

(ویب ڈیسک )  ملک میں اے ٹی ایم اور آن لائن لین دین کی بندش سے متعلق افواہیں، نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

ایڈوائزری میں  کہا گیا ہے کہ   سٹیٹ بینک، متعلقہ شراکت داروں کی چھان بین کے مطابق ایسا کوئی واقعہ ہوا ہی نہیں،  ملک میں بینکنگ انفراسٹرکچر مکمل طور پر فعال ہے۔

جاری ایڈوائزری کے مطابق   سائبر سیکیورٹی ٹیمیں مالیاتی اداروں کی سیکیورٹی کی نگرانی کر رہی ہیں ،   ایڈوائزری کا مقصد شہریوں میں ابہام اور بے یقینی کو ختم کرنے کے لیے ہے ۔

  ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ  عوام اے ٹی ایم، آن لائن لین دین کی بندش کی افواہوں پر دھیان نہ دھڑیں ،  کسی بھی مشکوک حرکت کو فوری طور پر اپنے بینک یا مالیاتی ادارے کو رپورٹ کریں ، اپنے اے ٹی ایم کارڈ کا پن ، او ٹی پی اور یوزر آئی ڈی ، پاسورڈ کسی سے شئیر نہ کریں ، اے ٹی ایم استعمال کرتے ہوئے  تسلی کریں کہ کارڈ کاپی کرنے کے لیے کوئی ڈیوائس تو نہیں ۔

  ایڈوائزری میں یہ بھی  کہا گیا ہے کہ   صارفین موبائل فون کسی بھی مشکوک لنک کو مت کھولیں ،  شہری آن لائن ٹرانزیکشن کے بعد اپنے اکاؤنٹ کو لاگ آؤٹ کریں ، اکاؤنٹ سٹیٹمنٹ کو باقاعدگی سے چیک کریں ،چوری کی صورت میں متعلقہ فورمز کو رپورٹ کریں ۔

Watch Live Public News