پی آئی اے کا کراچی سے جدہ ،مدینہ کیلئے کرایوں میں 30 فیصد کمی کا اعلان

پی آئی اے کا کراچی سے جدہ ،مدینہ کیلئے کرایوں میں 30 فیصد کمی کا اعلان

(ویب ڈیسک ) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز ( پی آئی اے ) نے   کراچی سے جدہ اور مدینہ کیلئے کرایوں میں 30 فیصد کمی کا اعلان کردیا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ   کراچی سے جدہ اور مدینہ کے لئے یکطرفہ کرایہ 56 ہزار بشمول ٹیکس کر دیا گیا ہے۔ کراچی سے جدہ اور مدینہ کا دو طرفہ کرایہ 88 ہزار بشمول ٹیکس کر دیا گیا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ رعائتی کرایوں کے ٹکٹ 31 اگست 2024  تک جاری کرائے جا سکیں گے جبکہ رعائتی کرائے پر 30 ستمبر 2024 تک سفر کیا جا سکے گا۔ رعائتی کرائے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔

Watch Live Public News