وزیر اعظم ، وزیر داخلہ کا  5 خوارجی دہشتگردوں  کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین 

وزیر اعظم ، وزیر داخلہ کا  5 خوارجی دہشتگردوں  کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین 

(ویب ڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف  اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے   خوارجی دہشتگردوں کیخلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر انہیں  خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے  ضلع باجوڑ کے سرحدی علاقے میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کاروائی میں پانچ خوارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم   نے   خوارجی دہشت گردوں سے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے جوانوں نائیک عنائیت خان، لانس نائیک عمر حیات اور سپاہی وقار خان کو خراج عقیدت اور ان کے بلندی درجات  اورشہداء کے اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  پاک افواج کے بہادر اور جری جوان ہمیشہ وطن عزیز کی حفاظت کے لئے سیسہ پلائی دیوار بنی رہی ہے ، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کا بیان : 

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاک افغان بارڈر پر فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے فائرنگ کے تبادلے میں جام شہادت نوش کرنے والے 3 بہادر جوانوں نائیک عنایت خان۔ لانس نائیک عمر حیات اور سپاہی وقار خان  کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ 

محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔سکیورٹی فورسز کے 3 جوانوں نے وطن عزیز کے لئے اپنی قیمتی جانیں قربان کیں۔دراندازی ناکام بنانے کے دوران شہادت کا اعلی مرتبہ پانے والے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔سکیورٹی فورسز  فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

Watch Live Public News