تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند رکھنے کا اعلان

تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند رکھنے کا اعلان
کیپشن: تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند رکھنے کا اعلان

ویب ڈیسک: محکمہ اعلی تعلیم خیبرپختونخوا نے ونٹر زون میں تعلیمی اداروں کو ایک ہفتے تک بند رکھنے کا اعلامیہ جاری کردیا۔

اعلامیہ میں وضاحت کی گئی ہے کہ کلاوڈ برسٹ، تیز بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر اعلی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ اگست 19، 2025 سے لے کر اگست 25، 2025 تک کالجز اور جامعات بند رکھے جائیں گے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ اقدام طلبہ، اساتذہ اور سٹاف کی زندگیوں کو تحفظ دینے کے لیے اٹھا گیا ہے۔ جہاں کہیں ممکن ہو جامعات و کالجز تدریسی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لیے آن لائن طریقہ کار اپنا سکتے ہیں۔

سیلاب زدہ علاقوں میں اعلی تعلیم کی مد میں مزید ریلیف دینے کی منصوبہ بندی کر چکے ہیں۔ سیلاب کی وجہ سے کہیں پر طلبہ کو سہولیات و آسانی کی کمی محسوس نہیں ہونے دیں گے۔

Watch Live Public News