ویب ڈیسک: پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ ماہ نور چیمہ کے آئی کیو لیول کو اسٹیفن ہاکنگ سے بھی زائد قرار دیا گیا ہے۔
برٹش میڈیا کے مطابق ماہ نور نے اسٹیفن ہاکنگ سے زائد آئی کیو ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سائنسدان تھے اور میں ابھی طالبہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک وقت میں صرف ایک ہی مضمون پر توجہ دیتی ہیں۔ ماہ نور نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے حوصلہ افزائی پر اُن کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ہونہار طالبہ ماہ نور کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ماہ نور کی غیر معمولی کامیابی نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماہ نور کی عالمی ریکارڈز کے ساتھ اعلیٰ تعلیمی ادارے میں داخلہ قابلِ فخر ہے۔ ماہ نور سے قائد نواز شریف کے ہمراہ ملاقات آج بھی یاد ہے۔ ماہ نور ہم سب کو تم پر فخر ہے۔
واضح رہے کہ ماہ نور نے 24 اے لیول مضامین میں امتیازی نمبر لے کر 4 عالمی ریکارڈ توڑے ہیں۔