پی سی بی کا سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان، بابراعظم کی تنزلی

پی سی بی کا سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان، بابراعظم کی تنزلی
کیپشن: پی سی بی کا سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان، بابراعظم کی تنزلی

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے 2025-26 کیلئے کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا۔ سینٹرل کنٹریکٹ میں اے کیٹگری ختم کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رفارمنس کی بنیاد پر کیٹیگری بی، سی اور ڈی میں 10،10 کھلاڑی رکھے گئے ہیں۔ سینٹرل کنٹریکٹ میں بابراعظم کی بھی تنزلی ہوئی ہے۔ بابراعظم اے کیٹگری سے بی میں پہنچ گئے۔ کنٹریکٹس یکم جولائی 2025 سے 30 جون 2026 تک لاگو ہوں گے۔

گذشتہ سال 27 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دیے گئے تھے۔ اس سال تعداد بڑھ کر 30 ہو گئی، 12 نئے کھلاڑی شامل۔ احمد دانیال، فہیم اشرف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد عباس، محمد حارث، محمد نواز، صاحبزادہ فرحان، سلمان مرزا، صفیان مقیم نئے کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ 9 کھلاڑی اپنی سابقہ کیٹیگری برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئے۔ جبکہ 8 کھلاڑی کنٹریکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

بی کیٹیگری: بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ، فخر زمان، شاداب خان، ابرار احمد، حارث رؤف، حسن علی، صائم ایوب اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔

سی کیٹیگری: عبداللہ شفیق، نسیم شاہ، سعود شکیل، فہیم اشرف، ساجد خان، محمد نواز، محمد حارث، صاحبزادہ فرحان، حسن نواز اور نعمان علی شامل ہیں۔

ڈی کیٹیگری: شان مسعود، حسین طلعت، محمد عباس، محمد وسیم جونیئر، محمد عباس آفریدی، خوشدل شاہ، احمد دانیال، سلمان مرزا، خرم شہزاد اور صفیان مقیم شامل ہیں۔

Watch Live Public News