ڈونلڈٹرمپ کا انتخابات سے قبل پوسٹل بیلٹ سسٹم ختم کرنے کا عندیہ

ڈونلڈٹرمپ کا انتخابات سے قبل پوسٹل بیلٹ سسٹم ختم کرنے کا عندیہ
کیپشن: ڈونلڈٹرمپ کا انتخابات سے قبل پوسٹل بیلٹ سسٹم ختم کرنے کا عندیہ

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑا اعلان کرتے ہوئےوسط مدتی انتخابات سے قبل ملک سے پوسٹل بیلٹ سسٹم ختم کرنے کا عندیہ دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ پوسٹل بیلٹ کا نظام دھاندلی کا ذریعہ ہے۔انہوں نے اس نظام کو ختم کرنے کیلئے صدارتی حکم نامہ جاری کرنے کا عندیہ بھی دیدیا۔انہوں نے بتایا کہ ملک کے بہترین وکلا اس ایگزیکٹو آرڈر کی تیاری کررہے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ پوسٹل بیلٹ وہ واحد راستہ ہے جس کے ذریعے ڈیموکریٹس اقتدار میں آتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ 2020 کے صدارتی انتخابات میں انہیں اسی نظام کے ذریعے ہرایا گیا تھا، جب کہ دیگر کئی ممالک پہلے ہی پوسٹل بیلٹ کا طریقہ کار ترک کرچکے ہیں۔

امریکا میں مڈٹرم الیکشن اگلے سال 3 نومبر کو ہوں گے اور ٹرمپ کا یہ بیان انتخابی ماحول میں نئی ہلچل پیدا کر رہا ہے۔

Watch Live Public News