سینیٹ اجلاس کی کارروائی کے دوران ایوان میں چوہے کی ہلچل

سینیٹ اجلاس کی کارروائی کے دوران ایوان میں چوہے کی ہلچل
کیپشن: سینیٹ اجلاس کی کارروائی کے دوران ایوان میں چوہے کی ہلچل

 ویب ڈیسک: سینیٹ سیکرٹریٹ کی نااہلی بے نقاب، ایوان میں چوہا گھس آیا۔ اجلاس کی کارروائی کے دوران ایوان میں چوہے نے انٹری ماری۔

چوہے کی نشاندہی سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کی۔ جس پر پریذائیڈنگ افسر دنیش کمار نے طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دیکھنا ہو گا کہ یہ چوہا ہے یا چوہیا۔ پریذائیڈنگ افسر کی بات پر ایوان میں قہقہے لگ گئے۔

بعد ازاں ن لیگ کے رہنما اور سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ اسی بہانے ایوان کا ماحول خوشگوار ہو گیا ہے۔

Watch Live Public News